ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سی بی آئی نے جین کے او ایس ڈی کے دفتر میں تلاشی لی

سی بی آئی نے جین کے او ایس ڈی کے دفتر میں تلاشی لی

Fri, 30 Dec 2016 23:02:06  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 30/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی نے آج دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے او ایس ڈی کے دفتر میں تلاشی لی ہے۔یہ تلاشی چچا نہرو چائلڈ کلینک میں تقرری اور اس کے بعد وزیر کے ایک اسسٹنٹ کی تقرری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں لی گئی ہے۔سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ تلاشی جین کے او ایس ڈی نکنج اگروال اور چچا نہرو چائلڈ کلینک کے ڈائریکٹر انوپ موہتا کے دفتر میں لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم تقرری اور اگروال کی آئی آئی ایم احمد آباد میں ایک کورس کے لیے نامزدگی اور بیجنگ کے دورے سمیت دیگر الزامات سے متعلق ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے اگروال اور موہتا کے دفتر میں گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیم نے اگروال سے ان کے دفتر میں بھی بات چیت کی۔سرکاری ذرائع نے واضح کیا کہ جین کے دفتر میں کوئی تلاشی نہیں لی گئی ہے اور کارروائی فی الحال صرف او ایس ڈی کے دفتر اور ڈائریکٹر کے دفتر تک محدود ہے۔سی بی آئی نے اس سے پہلے اگروال کو جین کا او ایس ڈی مقرر کرنے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کی تھی۔ایجنسی نے دہلی حکومت کے ڈپٹی سکریٹری ویجلینس کے ایس مینا سے ملی شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کیا تھا،یہ شکایت اب ایف آئی آر کا حصہ ہے۔ایف آئی آر موہتا اور اگروال کے خلاف مبینہ سازش اور بدعنوانی مخالف ایکٹ کی دفعات کے تحت ہے۔بی جے پی لیڈر وجیندر گپتا نے الزام لگایا تھا کہ اگروال دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے بہنوئی کے داماد ہیں۔
 


Share: